CBSE BOARD CLASS 12th Previous Year Question Paper
CBSE Class 12 URDU CORE Previous Year exam Question Paper 2026– Free PDF Download
CBSE CLASS 12 PREVIOUS YEAR QUESTION PAPER
URDU CORE - 2026
Previous Year Question paper Class 12 with Free PDF download Link
Free PDF Download Link Available in last of the question Paper / Post
Series: 1SRQP
SET~4
رول نمبر / Roll No.
Q.P کوڈ / Q.P. Code: 3 امیدوار Q.P. کوڈ کو جوابی کاپی کے سرورق پر ضرور لکھیں۔
Candidates must write the Q.P. Code on the title page of the answer-book. اُردو (کور) / URDU (Core)
مقررہ وقت : 3 گھنٹے / Time allowed: 3 hours
کل نمبر : 80 / Maximum Marks: 80 نوٹ:
(I) آپ جانچ لیجیے کہ اس سوالنامہ میں چھپے ہوئے صفحات کی تعداد 7 ہے۔
(II) سوالنامے کے داہنی طرف چھپا Q.P کوڈ نمبر طالب علم کو اپنی جوابی کاپی کے ٹائٹل صفحہ پر لکھنا لازمی ہے۔
(III) آپ دیکھ لیجیے کہ سوالنامہ میں چھپے سوالات کی تعداد 11 ہے۔
(IV) کسی بھی سوال کا جواب لکھنے سے پہلے ، سوال کا سیریل نمبر جواب کاپی میں دی گئی جگہ پر ضرور لکھیں۔
(V) سوالنامہ پڑھنے کے لیے 15 منٹ کا وقت دیا گیا ہے۔ سوالنامہ صبح 10.15 بجے تقسیم کیا جائے گا۔ 10.15 سے 10.30 بجے تک طلبا صرف سوالنامہ پڑھیں گے اور اس وقفے کے دوران جوابی کاپی پر کچھ نہیں لکھیں گے۔ عام ہدایات:
(i) یہ سوالنامہ دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
(ii) اس سوالنامے میں کل 11 سوالات ہیں۔
(iii) حصہ (الف) میں سوال نمبر 1 تا 5
(iv) حصہ (ب) میں سوال نمبر 6 تا 11
(v) ہدایات کے مطابق سوالات کے جواب لکھیے۔
(vi) جواب لکھنے سے پہلے جوابی کاپی پر سوال نمبر لکھنا لازمی ہے۔ General Instructions:
(i) Question paper is divided into 2 Sections.
(ii) It has total 11 Questions.
(iii) Section A: Q. No. 1 to 5
(iv) Section B: Q. No. 6 to 11
(v) Attempt questions as per specific instructions.
(vi) Write Question No. in Answer-book before attempting it
CBSC class 12th preveious year exam , cbse exam , CBSE exam paper, CBSE URDU CORE exam, CBSE CLASS 12 URDU CORE QUESTION PAPER 2026 - free pdf downlaod link
CBSE CLASS 12 PREVIOUS YEAR QUESTION PAPER
URDU CORE - 2026
Previous Year Question paper Class 12 with Free PDF download Link
Free PDF Download Link Available in last of the question Paper / Post
حصہ - الف (Section-A)
(10 x 1 = 10) درج ذیل دو غیر درسی نثری اقتباسات کو غور سے پڑھیے اور اس سے متعلق سوالوں کے جواب لکھیے : (a) معروف نقاد، محقق، خاکہ نگار اور شاعر تھے اسلم فرخی۔ ان کا آبائی وطن فتح گڑھ ضلع فرخ آباد تھا۔ انھوں نے ایسے گھرانے میں آنکھ کھولی جو صدیوں سے علم و ادب کا گہوارہ تھا۔ ایسے ادبی ماحول کا اثر اسلم فرخی پر پڑنا فطری تھا۔ اسلم فرخی کا ممتاز ادبی کارنامہ ان کی خاکہ نگاری ہے۔ فرخی صاحب کے خاکوں میں زبان و بیان اور پیکر تراشی کے ایسے نمونے ملتے ہیں جو اردو زبان میں ناپید ہیں۔ ان کے خاکوں کے کئی مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔
اسلم فرخی نے براڈ کاسٹر کی حیثیت سے بھی بڑی خدمات انجام دیں۔ انھوں نے ریڈیو کے لیے فیچر، ڈرامے اور تقریریں لکھیں۔ شاعر ہونے کے باوجود خود کو شاعر نہیں مانتے تھے۔ کہتے تھے نہ شاعری میری شناخت بنی اور نہ تحقیق۔ میری پہچان خاکہ نگاری کے علاوہ وہ کام ہے جو میں نے حضرت سلطان المشائخ کے حوالے سے کیا۔ وہ کام حضرت نظام الدین اولیا کے بارے چھپی کتابیں تصنیف کرنا ہے۔ انھیں اولیائے کرام سے غیر معمولی عقیدت تھی۔ (i) کسی گھرانے میں آنکھ کھولنے کا کیا مطلب ہے ؟
(ii) اسلم فرخی کی خاکہ نگاری کی خصوصیت کیا ہے ؟
(iii) ”شائع ہو چکے ہیں“ کے کیا معنی ہیں ؟
(iv) براڈ کاسٹر کی حیثیت سے انھوں نے کیا خدمات انجام دیں ؟
(v) سلطان المشائخ کسے کہا گیا ہے ؟ (b) علم کامیابی کی کنجی ہے۔ بنا علم کے کامیاب زندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ایک نعمت ہے جو بانٹنے سے بڑھتی ہے، اور اس کے ضائع ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ علم سے انسان کے عمل میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ مطالعہ علم حاصل کرنے کی بنیادی کڑی کا نام ہے۔ مطالعے کے ذریعے ہی علم کے سمندر سے علمی ہیرے اور موتی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میں کامیاب ترین لوگوں نے کتابوں کا مطالعہ کر کے ہی نام کمایا ہے۔ چاہے وہ سائنسداں ہوں، محقق یا ادیب ہوں۔ ڈاکٹر یا انجینیر ہوں۔ مطالعے سے انسان کا ذہن تخلیق کی طرف مائل ہوتا ہے اور سوچنے کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ کتابیں انسان کو آمادہ کرتی ہیں کہ وہ اپنے ساتھ ساتھ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کریں۔ لیکن اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ مطالعہ کن کتابوں کا کیا جائے۔ بازار اور لائبریریوں میں ہر قسم کی کتابیں موجود ہیں۔ ایسی بھی ہیں جو ہمیں راہ راست سے بھٹکا سکتی ہیں۔ لہذا مطالعے سے پہلے کتاب کا انتخاب بے حد ضروری ہے۔ (i) مطالعہ کس چیز کا کیا جاتا ہے ؟
(ii) علم کامیابی کی کنجی ہے۔ اسی طرح علم کے لیے مطالعہ کیا ہے ؟
(iii) مطالعے سے انسانی ذہن کو کیا فائدہ ہوتا ہے ؟
(iv) کتابیں کس کس کی فلاح و بہبود کے لیے آمادہ کرتی ہیں ؟
(v) مطالعے کے لیے کیسی کتابوں کا انتخاب کرنا چاہیے ؟ درج ذیل میں سے کسی ایک موضوع پر مضمون لکھیے : (1 x 10 = 10)
(i) تندرستی ہزار نعمت ہے
(ii) میرا شہر
(iii) تعلیم نسواں (a) آپ کا نام عنایت ہے۔ آپ میرٹھ سینٹرل اسکول، اسٹیشن روڈ، سول لائنز، میرٹھ - 250002 کی جماعت گیارہویں میں زیر تعلیم ہیں۔ آپ کے مضامین میں فزیکل ایجوکیشن ہے جس کے بدلے آپ کمپیوٹر سائنس لینا چاہتے ہیں۔ لہذا پرنسپل کے نام مضمون بدلنے کے لیے درخواست لکھیے۔ (1 x 8 = 8)
یا (OR)
(b) آپ کا نام حسین ہے۔ کمرہ نمبر 201، سابرمتی ہاسٹل، جواہر لال نہرو یونی ورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ آپ کے چاچا نے آپ کو یونی ورسٹی میں داخلہ حاصل ہو جانے کی خوشی میں ایک گھڑی تحفے میں بھیجی ہے۔ چاچا کو شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک خط لکھیے اور اپنی تعلیمی مصروفیات کا ذکر بھی کیجیے۔ آپ کے چاچا 45، مال روڈ، روز پارک کے نزدیک، شملہ، ہماچل پردیش - 171001 میں رہتے ہیں۔ درج ذیل عبارت کا خلاصہ لکھیے اور کوئی مناسب عنوان بھی تجویز کیجیے : (5 + 2 = 7)
انسان کی زندگی ایک ٹمٹماتے چراغ کی طرح ہے۔ جو چند لمحوں کے لیے روشن ہوتا ہے اور پھر موت کی ہلکی سی پھونک اسے بجھادیتی ہے۔ لیکن جب کوئی انسان اپنی زندگی کو بڑے مقاصد سے وابستہ کر لیتا ہے اور ان کی قدروں کا حامل بن جاتا ہے تو کوئی آندھی اس چراغ کو بجھا نہیں سکتی۔ موت اس کے جسم کو فنا کر دیتی ہے لیکن اس کے دماغ کی جولانی اس کے دل کا گداز اور اس کی روح کی بلندی اور اس کے مقاصد کی تابانی قائم رہتی ہے۔ اور تھکے ماندے، راستے سے بھٹکے مسافروں کی ہمت بڑھاتی ہے۔ اس قسم کے چراغ جلانا انسان کا فرض ہے۔ درج ذیل محاوروں میں سے صرف پانچ کے معنی لکھ کر اپنے جملوں میں استعمال کیجیے : (5 x 2 = 10)
(i) اپنے منھ میاں مٹھو بننا
(ii) بے پر کی اڑانا
(iii) تن بدن میں آگ لگنا
(iv) خاطر میں نہ لانا
(v) خیالی پلاؤ پکانا
(vi) شیر و شکر ہونا
(vii) زخموں پر نمک چھڑکنا حصہ - ب (Section-B)درج ذیل درسی نثری اقتباس کو غور سے پڑھیے اور اس سے متعلق دیے گئے سوالات کے جواب لکھیے : (2 + 1 + 1 + 2 + 1 = 7)
لتا فلمی سنگیت کی اس وسیع دنیا میں گویا بے تاج ملکہ ہے۔ اگرچہ فلمی دنیا میں پردے کے پیچھے گانے والے بہت سے فن کار موجود ہیں مگر لتا کی مقبولیت سب سے بڑھ کر ہے۔ ان کی مقبولیت کی بلندی تک کوئی پہنچ نہیں سکتا۔ گذشتہ کئی برسوں سے وہ متواتر گارہی ہیں اور عوام میں اب بھی مقبول ہیں۔ نصف صدی تک عوام میں اپنی مقبولیت برقرار رکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ زیادہ کیا کہوں ایک راگ دیر پا ثابت نہیں ہوتا۔ بھارت کے کونے کونے میں لتا کے گانوں کا پہنچ جانا یا بیرونی ممالک میں ان کے گانوں کا سن کر لوگوں کا سر دھننا، کیا غیر معمولی بات نہیں ہے ؟ ایسا فن کار صدیوں میں ایک ہی پیدا ہوتا ہے۔ اسے ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے۔ (i) یہ اقتباس کس سبق سے ماخوذ ہے ؟ مصنف کا نام بھی لکھیے۔
(ii) لتا کس چیز کے لیے مشہور تھیں ؟
(iii) نصف صدی کے کیا معنی ہیں ؟
(iv) غیر معمولی بات کیا ہے ؟
(v) ہماری خوش قسمتی کیا ہے ؟ (a) گاؤں کی لاج میں رائے صاحب نے کیا کردار ادا کیا ہے ؟ (1 x 5 = 5)
یا (OR)
(b) ناول کی تعریف لکھیے۔ مندرجہ ذیل سوالات میں سے صرف چار کے جواب لکھیے : (4 x 2 = 8)
(i) بادشاہ نے کس جگہ جلوس کیا اور کس کس کو وہاں بلایا؟
(ii) مصنف کے بیمار پڑنے پر پروفیسر کریم بخش نے کیا تشخیص کی؟
(iii) ”ایک گدھے کی سرگذشت“ کے آخر میں گدھے کا انجام کیا ہوا؟
(iv) ککڑی والا حوالات میں جانے سے کیوں نہیں گھبرایا ؟
(v) ہندوستان آنے کے بعد پورن مل پر کیا گزری؟
(vi) خطوں کو غالب نے اپنی دل لگی کا سامان کیوں کہا ہے ؟
(vii) میگھالیہ کی خوب صورتی کا ذکر کرتے ہوئے مصنف نے کیا کہا ہے ؟
(viii) چچی کو کس نے اور کیوں بلایا تھا ؟ (a) طویل نظم کسے کہتے ہیں ؟ (1 x 5 = 5)
یا (OR)
(b) ساحر کی نظم ”پرچھائیاں“ میں کیا پیغام دیا گیا ہے ؟ درج ذیل کے مختصر جواب لکھیے : (5 x 1 = 5)
(i) شاعر کو گھر کی دیوار گرنے سے کیا لگتا ہے ؟
(ii) دنیا کی کوفت سے شاعر کی روح کیوں گھبرا رہی ہے ؟
(iii) دل سے پردہ شرم اٹھانے کا کیا مطلب ہے ؟
(iv) نظم ”پرچھائیاں“ میں شاعر نے کتنے ادوار کا موازنہ کیا ہے ؟
(v) شاعر کے ہاتھوں کی پوریں کس سے گھس گئی ہیں ؟ ذیل میں پوچھے گئے سوالات کے متبادل جوابات میں سے صحیح جواب کا انتخاب کیجیے : (5 x 1 = 5) (i) دیا شنکر نسیم کی طویل مثنوی کا کیا نام ہے ؟
(A) دریائے عشق
(B) گلزار نسیم
(C) زہر عشق
(D) اپنے گھر کا حال (ii) ان میں سے کون شاعر کی حیثیت سے مشہور نہیں ہے ؟
(A) راجندر سنگھ بیدی
(B) میر انیس
(C) ذوق دہلوی
(D) غالب (iii) اردو میں طویل نظم کا چلن کون سی صدی میں عام ہوا؟
(A) اٹھارہویں
(B) انیسویں
(C) بیسویں
(D) اکیسویں (iv) پنڈت برج نرائن کا تخلص کیا ہے ؟
(A) میر
(B) چکبست
(C) ساحر
(D) رواں (v) رباعی کا کون سا مصرع سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے ؟
(A) پہلا
(B) چوتھا
(C) دوسرا
(D) تیسرا
URDU Core Question paper CBSE class 12 with free pdf download link
TYPOGRAPHY & COMPUTER APPLICATION Previous Year exam Question Paper 2026– Free PDF Download
TOURISM QUESTION PAPER CBSE CLASS 12 - Free PDF download link
Sociology Question paper CBSE Class 12