CBSE CLASS 12 PREVIOUS YEAR QUESTION PAPER
URDU ELECTIVE - 2026
Previous Year Question paper Class 12 with Free PDF download Link
مقررہ وقت : 3 گھنٹے / Time allowed: 3 hours
کل نمبر : 80 / Maximum Marks: 80
نوٹ:
(I) آپ جانچ لیجیے کہ اس سوالنامہ میں چھپے ہوئے صفحات کی تعداد 11 ہے۔
(II) سوالنامے کے داہنی طرف چھپا Q.P کوڈ نمبر طالب علم کو اپنی جوابی کاپی کے ٹائٹل صفحہ پر لکھنا لازمی ہے۔
(III) آپ دیکھ لیجیے کہ سوالنامہ میں چھپے سوالات کی تعداد 13 ہے۔
(IV) کسی بھی سوال کا جواب لکھنے سے پہلے ، سوال کا سیریل نمبر جوابی کاپی میں دی گئی جگہ پر ضرور لکھیں۔
(V) سوالنامہ پڑھنے کے لیے 15 منٹ کا وقت دیا گیا ہے۔ سوالنامہ صبح 10.15 بجے تقسیم کیا جائے گا۔ 10.15 سے 10.30 بجے تک طلبا صرف سوالنامہ پڑھیں گے اور اس وقفے کے دوران جوابی کاپی پر کچھ نہیں لکھیں گے۔
عام ہدایات:
(i) یہ سوالنامہ تین حصوں پر مشتمل ہے اور اس میں 13 سوالات پوچھے گئے ہیں۔
(ii) حصہ - الف : درسی اور معاون درسی کتب پر مبنی ہے اور 50 نمبر کا ہے۔
(iii) حصہ - ب : ”اردو ادب کی تاریخ“ پر مبنی ہے اور 20 نمبر کا ہے۔
(iv) حصہ - ج : ”صنائع و بدائع“ پر مبنی ہے اور 10 نمبر کا ہے۔
(v) مخصوص ہدایات کے مطابق جواب لکھیے۔
General Instructions:
(i) This Question paper contains 3 Sections and 13 Questions.
(ii) Section A: "Text-book & Supplementary Reader" carries 50 marks.
(iii) Section B: "History of Urdu Literature" carries 20 marks.
(iv) Section C: "Sanaye o Badaye" carries 10 marks.
(v) Attempt questions as per specific instructions.
حصہ - الف : درسی اور معاون درسی کتاب (50 نمبر)
(Section - A: Text-book & Supplementary Reader) (50 Marks)
1. مندرجہ ذیل غیر درسی نثری اقتباس کو غور سے پڑھیے اور اس سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے متبادل جوابات میں سے درست جواب کا انتخاب کیجیے : ($5 \times 1 = 5$)
بعض آدمیوں کو اپنے بزرگوں کی میراث اس قدر مل جاتی ہے کہ وہ اس کی آمدنی سے بغیر محنت کیے اپنا گزارہ بخوبی کر سکتے ہیں۔ لیکن دنیا میں زیادہ تر ایسے آدمی ہیں جو اپنی ذاتی محنت کی اجرت سے زندگی بسر کرتے ہیں۔ میراث کی آمدنی یا اپنی محنت کی اجرت سے وہی لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں جو نیک چلن اور دور اندیش ہوتے ہیں۔ نیک چلنی انسان کو معاش پیدا کرنے پر آمادہ کرتی ہے اور دور اندیشی خرچ کرنے کا سلیقہ سکھاتی ہے۔ دوراندیش آدمی آمد اور خرچ کو اپنی نظر میں رکھتا ہے۔ وہ آگے اور پیچھے دونوں طرف دیکھتا رہتا ہے۔ وہ بے ضرورت خرچ کرنے کو سخت برا سمجھتا ہے۔ اگر آمدنی کم ہوتی ہے تو اپنی ضرورتوں کو مختصر کر دیتا ہے۔ حتی الامکان کچھ نہ کچھ بچاتا ہے تاکہ بے کاری، بیماری، قحط اور اتفاقی ضرورتوں کے وقت کام آئے۔ وہ موقع پر دوسرے کی دستگیری کرتا ہے۔ ایسا آدمی کفایت شعار کہلاتا ہے۔ جو شخص کم فہم اور دوراندیش نہیں ہوتا وہ آگا پیچھا کچھ نہیں دیکھتا، نہ آمد کی خبر رکھتا ہے نہ خرچ کی۔ وہ ضروری اور فضول کاموں میں تمیز نہیں کرتا۔ بچوں کی طرح اپنی ہر خواہش پوری کرنے پر آمادہ رہتا ہے۔ اتفاقی ضرورتوں کے لیے کچھ بچا کر نہیں رکھتا۔ ایسے لوگ فضول خرچ کہلاتے ہیں۔
(i) اقتباس کے مطابق میراث کی آمدنی بغیر محنت کے حاصل ہوتی ہے۔ اس آمدنی کو کون لوگ صحیح استعمال کر سکتے ہیں ؟
(A) جن کو وراثت ملتی ہے۔
(B) ذاتی محنت سے زندگی بسر کرنے والے
(C) نیک چلن
(D) کم فہم
(ii) درج میں سے کون سی درست ”اتفاقی ضرورت“ ہے ؟
(A) اسکول کی فیس جمع کرنا
(B) کھانا بنانے کا سامان خریدنا
(C) آپریشن کے لیے رقم جمع کرنا
(D) گھومنے جانے کی تیاری کرنا
(iii) آمد اور خرچ میں کیا تعلق ہے ؟
(A) جمع
(B) تضاد
(C) مترادف
(D) ردیف و قافیہ
(iv) ”وہ ضروری اور فضول کاموں میں تمیز نہیں کرتا۔“ اس جملے میں تمیز کن معنوں میں استعمال ہوا ہے ؟
(A) پیدا کرنا
(B) محسوس کرنا
(C) بتانا
(D) فرق کرنا
(v) کسی بھی ضرورت مند کو قرض دینا ایک نیک کام ہے۔ ایسے کاموں کے لیے اقتباس میں کون سا مناسب لفظ استعمال کیا گیا ہے ؟
(A) دستگیری
(B) دوراندیشی
(C) خواہش پوری کرنا
(D) سلیقہ
2. درج ذیل نثری اقتباس کو غور سے پڑھیے اور اس سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے متبادل جوابات میں سے درست جواب کی نشاندہی کیجیے : ($5 \times 1 = 5$)
میں اسے کوئی جواب دیے بغیر پلیٹ فارم پر اتر جاتا ہوں۔ پلیٹ فارم پر چل کر محسوس کر رہا ہوں، میں واقعی زمین پر ہوں۔ یہ خواب نہیں ہے۔ جو خواب تھا وہ اب پورا ہو چکا ہے۔ قلی سامان اٹھا کر آگے آگے بھاگ رہے ہیں۔ گاڑی کے ہر ڈبے سے سینکڑوں لوگ ابل سے پڑے ہیں۔ بمبئی، حیدر آباد، مدھیہ پردیش، اور بہار اور یوپی کے لوگ مرد اور عورتیں اور بچے۔ سفر کی گرد سے اٹے ہوئے اور پریشان اور حواس باختہ کچھ عورتیں جلدی جلدی اپنے برقعے پہن رہی ہیں۔ ایک لڑکے کے ہاتھ میں کرکٹ کا بلا ہے۔ ایک لڑکی اپنے بیگ میں جلدی جلدی فلم فیر ٹھونس رہی ہے۔ اسے وہ کسٹم والوں کی نظر سے بچا کر اپنی ہندوستانی فلموں کی شوقین فرینڈز تک لے جانا چاہتی ہے۔ جہاں قلی نے لے جا کر میرا سامان ایک طرف رکھ دیا تھا وہاں پاسپورٹ چیک کرانے والوں کی بھیڑ دیکھ کر میں گھبرا جاتا ہوں۔ یہاں تو کئی گھنٹے اپنی باری آنے میں لگ جائیں گے۔ کسٹم کے پاکستانی عملے کی طرف میں بڑی خاموشی سے دیکھتا رہا۔ یہ سب خوبصورت اور اسمارٹ ہیں سب پنجابی بولتے ہیں۔ قلی بھی پنجابی بولتے ہیں۔ لال لال وردیوں کے نیچے نیشنل ڈریس بھی پہنے ہوئے ہیں۔
(i) مندرجہ بالا اقتباس کے مصنف کا نام کیا ہے ؟
(A) احتشام حسین
(B) رام لعل
(C) اقبال مجید
(D) بلونت رائے
(ii) یہ اقتباس ادب کی کس صنف سے تعلق رکھتا ہے ؟
(A) آپ بیتی
(B) سفرنامہ
(C) تنقیدی مضمون
(D) مختصر افسانہ
(iii) مصنف کا کون سا خواب پورا ہو گیا تھا ؟
(A) جہاں بچپن گزرا وہاں جانے کا خواب
(B) اردو ادب کے ساتھیوں سے ملاقات کا خواب
(C) ٹرین سے سفر کرنے کا خواب
(D) ہندوستان سے باہر جانے کا خواب
(iv) ”فلم فیر ٹھونس رہی تھی“ سے کس طرف اشارہ ہے ؟
(A) رکھ رہی تھی
(B) چھپا رہی تھی
(C) پھینک رہی تھی
(D) دبا رہی تھی
(v) مصنف کسٹم کے عملے کو دیکھ کر کیا مشاہدہ کرتا ہے ؟
(A) ان کا حلیہ اور زبان
(B) پاسپورٹ چیک کرنے کا انداز
(C) ان کی خوبصورتی
(D) ان کا پہناوا
3. ”مکتوب نگاری شخصی اظہار کی ایک شکل ہے“۔ اس قول کی وضاحت کیجیے۔ ($1 \times 5 = 5$)
یا (OR)
غالب نے منشی ہر گوپال تفتہ کے نام خط میں دو جنموں کا ذکر کرتے ہوئے کس بات کی طرف اشارہ کیا ؟
4. درج ذیل میں سے صرف دو سوالوں کے مختصر جواب لکھیے : ($2 \times 2.5 = 5$)
(i) خوجی کے جذبہ وفاداری پر چند جملے لکھیے۔
(ii) خواجہ حسن نظامی نے مچھروں کے کس عمل کو شوقیانہ ریمارک قرار دیا ہے ؟
(iii) کلیم الدین احمد کی اہمیت پر روشنی ڈالیے۔
(iv) افسانہ ”سکون کی نیند“ سے کیا پیغام ملتا ہے ؟
5. درج ذیل غیر درسی شعری اقتباس کو غور سے پڑھیے اور اس سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے متبادل جوابات میں سے درست جواب کی نشاندہی کیجیے : ($5 \times 1 = 5$)
لگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں
کس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں
بلبل کو آشیاں سے نہ صیاد سے گلہ
قسمت میں قید تھی لکھی فصل بہار میں
کہہ دو ان حسرتوں سے کہیں اور جا بسیں
اتنی جگہ کہاں ہے دلِ داغ دار میں
اک شاخ گل پر بیٹھ کے بلبل ہے شادماں
کانٹے بچھا دیے ہیں دلِ لالہ زار میں
عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
(i) عالم ناپائیدار سے کیا مراد ہے ؟
(A) دنیا
(B) گھر
(C) ویرانہ
(D) جنگل
(ii) بلبل کو صیاد سے گلہ نہ ہونے کی کیا وجہ ہے؟
(A) آشیاں ویران ہے
(B) قسمت میں قید ہی لکھی تھی
(C) ابھی فصل بہار نہیں ہے
(D) صیاد رحمدل ہے
(iii) حسرتوں کے رہنے کی جگہ کیا ہے؟
(A) داغ
(B) ذہن
(C) دل
(D) عقل
(iv) چوتھے شعر میں کون سی صنعت ہے ؟
(A) تلمیح
(B) تشبیہ
(C) تضاد
(D) ایہام
(v) آخری شعر میں شاعر کیا کہنا چاہتا ہے ؟
(A) عمر مختصر تھی
(B) عمر دراز تھی
(C) آدھی عمر آرزو میں گزری
(D) آدھی عمر انتظار میں گزری
6. درج ذیل درسی شعری اقتباس کو غور سے پڑھیے اور اس سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے متبادل جواب میں سے درست جواب کی نشاندہی کیجیے : ($5 \times 1 = 5$)
پرسش غم کو وہ آئے تو اک عالم ہوگا
دیدنی کیفیت قلب و جگر بھی ہوگی
منزلِ عشق پہ یاد آئیں گے کچھ راہ کے غم
مجھ سے لپٹی ہوئی کچھ گردِ سفر بھی ہوگی
ہوگا افسردہ ستاروں میں کوئی نالہ صبح
غنچہ و گل میں کہیں بادِ سحر بھی ہوگی
دل اگر دل ہے تو جس راہ پر لے جائے گا
درد مندوں کی وہی راہ گزر بھی ہوگی
(i) اس شعری اقتباس کے شاعر کا نام کیا ہے ؟
(A) الطاف حسین
(B) معین احسن
(C) سید انور حسین
(D) سید جاں نثار
(ii) یہ شعری اقتباس غزل کا حصہ ہے اس کی پہچان کس طرح ہوتی ہے ؟
(A) ہر شعر کے دوسرے مصرعے میں ایک ہی ردیف ہے
(B) قافیے بدل رہے ہیں
(C) پہلا شعر ہم قافیہ ہے
(D) پہلا شعر ہم ردیف ہے
(iii) قلب اور جگر کی کیسی کیفیت ہوگی ؟
(A) دلچسپ
(B) خوفناک
(C) دیکھنے لائق
(D) دردناک
(iv) مندرجہ بالا شعری اقتباس میں ”مجھ“ سے کیا مراد ہے ؟
(A) عاشق
(B) محبوب
(C) مسافر
(D) غمگیں
(v) اس اقتباس میں فریاد کے لیے کون سا لفظ استعمال کیا گیا ہے ؟
(A) غنچہ
(B) باد
(C) گل
(D) نالہ
7. الطاف حسین حالی یا نظم طباطبائی میں کسی ایک کی ادبی زندگی پر ایک نوٹ لکھیے۔ ($1 \times 5 = 5$)
8. مندرجہ ذیل میں سے صرف دو سوالات کے مختصر جواب لکھیے : ($2 \times 2.5 = 5$)
(i) ”اب بھاگتے ہیں سایۂ عشق بتاں سے ہم“ حالی کی غزل کے اس مصرعے میں شاعر عشق کے سائے سے کیوں بھاگ رہا ہے ؟
(ii) ”جو اس رستے گزرتا ہے تو ٹھنڈی سانس بھرتا جا“ نظم گور غریباں کی روشنی میں بتائیے کہ اس مصرعے میں لفظ ”رستے“ سے کیا مراد ہے ؟
(iii) اقبال کے فلسفے ”تعمیر خودی“ کا مفہوم کیا ہے ؟
(iv) نظم ”ارتقا“ کا مرکزی خیال کیا ہے ؟
9. ویکوم محمد بشیر اور چیخف میں سے کسی ایک پر نوٹ لکھیے۔ ($1 \times 4 = 4$)
10. درج ذیل میں سے صرف دو سوالوں کے مختصر جواب لکھیے : ($2 \times 3 = 6$)
(i) چیر و یاکوف کی موت کس طرح واقع ہوئی ؟
(ii) چیر و یاکوف کس بات سے شرمندہ تھا ؟
(iii) کہانی ”جلتی جھاڑی“ میں مسافر کی کن کیفیات کا ذکر کیا گیا ہے ؟
(iv) کہانی ”جنم دن“ کا کوئی دوسرا عنوان تجویز کیجیے۔ اس عنوان کی حمایت میں پانچ جملے بھی لکھیے۔
حصہ - ب : اُردو ادب کی تاریخ (20 نمبر)
(Section-B: History of Urdu Literature) (20 Marks)
11. اردو ادب کی تاریخ کے حوالے سے درج ذیل سوالات میں سے صرف تین کے جوابات تفصیل سے لکھیے : ($3 \times 5 = 15$)
(i) اردو زبان کے آغاز و ارتقا پر مختصر نوٹ لکھیے۔
(ii) فورٹ ولیم کالج کیوں اور کس کے حکم سے قائم کیا گیا ؟
(iii) سرسید تحریک کے اغراض و مقاصد کیا تھے ؟
(iv) دبستان دہلی کی خصوصیات بتائیے۔
(v) قرۃ العین حیدر کی افسانہ نگاری پر ایک نوٹ لکھیے۔
12. مندرجہ ذیل سوالات کے متبادل جوابات میں سے درست جواب کا انتخاب کیجیے : ($5 \times 1 = 5$)
(i) ”باغ و بہار“ کے مصنف کا نام کیا ہے ؟
(A) ڈاکٹر جان گلکرسٹ
(B) میر امن
(C) غالب
(D) کاظم علی جوان
(ii) تنقید نگاری میں کون اہمیت کا حامل ہے ؟
(A) احتشام حسین
(B) غالب
(C) اقبال
(D) قرۃ العین حیدر
(iii) ”ہوا کی دیوی“ کا ذکر کس کے افسانے میں کیا گیا ہے ؟
(A) قرۃ العین حیدر
(B) بلونت سنگھ
(C) اقبال مجید
(D) اقبال
(iv) ن۔ م۔ راشد کی تخلیق ”زندگی سے ڈرتے ہو“ صنف کے اعتبار سے کیا ہے؟
(A) افسانہ
(B) خاکہ
(C) نظم
(D) سفرنامہ
(v) مندرجہ ذیل میں سے کون سا شاعر نصاب میں شامل ہے ؟
(A) ناصر کاظمی
(B) مومن خاں
(C) ذوق
(D) سر سید احمد خاں
حصہ - ج : صنائع و بدائع (10 نمبر)
(Section-C: Sanaye o Badaye) (10 Marks)
13. صنائع و بدائع کے حوالے سے درج ذیل سوالوں میں سے صرف پانچ کے مختصر جواب لکھیے: ($5 \times 2 = 10$)
(i) غزل کا ایسا شعر جس کے دونوں مصرعے ہم قافیہ و ہم ردیف ہوں، کیا کہلاتا ہے ؟
(ii) مقطع میں استعمال ہونے والے تخلص کے لیے کس علامت کا استعمال کیا جاتا ہے ؟
(iii)
نار نمرود کو کیا گلزار
دوست کو یوں بچا دیا تو نے
اس شعر میں کس لفظ سے صنعت تلمیح کا اشارہ ملتا ہے ؟
(iv) حرف تشبیہ کسے کہتے ہیں ؟
(v)
جب لگیں زخم تو قاتل کو دعا دی جائے
ہے یہی رسم تو یہ رسم اٹھا دی جائے
اس شعر میں قافیوں کی نشاندہی کیجیے۔
(vi) صنعت مراعات النظیر کی ایک شعری مثال لکھیے۔
(vii) استعارے کے دو اہم ارکان کیا ہیں ؟
(viii) حسن تعلیل کی تعریف لکھیے۔
URDU Core Question paper CBSE class 12 with free pdf download link
TYPOGRAPHY & COMPUTER APPLICATION Previous Year exam Question Paper 2026– Free PDF Download
TOURISM QUESTION PAPER CBSE CLASS 12 - Free PDF download link
Sociology Question paper CBSE Class 12
URDU ELECTIVE question paper CBSE Class 12